پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا،متاثرہ تاجر کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہوئی تھیں ،ابتدائی تحقیقات

اتوار 20 اپریل 2014 16:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گذشتہ شب نور احمد نامی افغان تاجر کے گھر کے باہر دھماکہ ہواحیات آباد فیز 2 میں ہونے والے دھماکے سے گھر کا نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ حیات آباد مین نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ تاجر کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :