ڈہرکی میں جرگے نے کاروکاری کے الزام میں چودہ سالہ لڑکی کو قتل کرنے کا حکم دید یا ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو انصاف فراہم کرنے سے انکار کردیا

اتوار 20 اپریل 2014 16:17

ڈہرکی میں جرگے نے کاروکاری کے الزام میں چودہ سالہ لڑکی کو قتل کرنے کا ..

ڈہرکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) ڈہرکی میں جرگے نے کاروکاری کے الزام میں چودہ سالہ لڑکی کو قتل کرنے کا حکم دے یا ہے جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو انصاف فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈھرکی کے گاوٴں جمیل کوبرمیں مقامی زمیندار کی سربراہی میں کاروکاری کے الزام میں جرگے کا انعقاد کیا گیا۔جرگے میں چودہ سالہ لڑکی کوقتل کرنے کا حکم دیاگیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ فریاد لے کر تھانے پہنچی اور انصاف کی کیلئے ایڑیاں رگڑتی رہی تاہم پولیس نے کوئی مدد نہیں کی۔دوسری جانب جرگہ کے سربراہ نے لڑکی کو اغواکروادیا مقامی ذرائع کے مطابق لڑکی کوقتل کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :