پاکستان میں فوج کو سیاسی اقتدار کا راستہ دکھانے والے ایوب خان کی 40 ویں برسی پر منائی گئی

اتوار 20 اپریل 2014 16:08

پاکستان میں فوج کو سیاسی اقتدار کا راستہ دکھانے والے ایوب خان کی 40 ویں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان میں فوج کو سیاسی اقتدار کا راستہ دکھانے والے ایوب خان کی 40 ویں برسی پر منائی گئی سابق صدر جنرل ایوب خان نے 1958ء سے 1969ء تک حکومت کی۔ ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایوب خان پر پاکستان بننے کے بعد قسمت کی دیوی کچھ زیادہ ہی مہربان رہی، قیام پاکستان کے وقت ایوب خان آرمی میں دسویں نمبر پر تھے۔

(جاری ہے)

1949 میں مشرقی پاکستان سے واپسی پرانہیں ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔ وہ محمد علی بوگرہ کے دور میں بطور وزیر دفاع خدمات انجام دیتے رہے۔ صدراسکند مرزا نے 7 اکتوبر 1958 میں مارشل لاء لگایا تو ایوب خان کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹیٹر بنا دیا گیا۔سابق صدر جنرل ایوب خان کا دور اقتدار 1958 سے 1969تک کا ہے، وہ ریٹائرمنت کے بعد 20 اپریل 1974 کو وفات پاگئے۔

متعلقہ عنوان :