پشین میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں مکمل ہوگئیں ،جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا

اتوار 20 اپریل 2014 16:08

پشین میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں مکمل ہوگئیں ،جوانوں نے پیشہ وارانہ ..

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں مکمل ہوگئیں ، اختتامی تقریب میں جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشین رینج میں سدرن کمانڈ کی تین ماہ سے جاری تربیتی مشقوں میں فضائیہ کے ساتھ آرٹلری، آرمر اور انفنٹری کے جوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فضائیہ نے پروازوں سے اہداف کی نشاندہی کی جس کے بعد بری فوج کے جوانوں نے چھوٹے ہتھیاروں، بھاری توپوں اور ٹینکوں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا۔

فوجی جوانوں کے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہرے کو شرکاء نے خوب سراہا۔ اختتامی تقریب میں قائمقام کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل ثمریز سالک، صوبائی وزرا، فوجی و سول افسران، قبائلی عمائدین اور طلبا و طالبات شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :