پشاور اور بونیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے ، عوامی نیشنل پارٹی کا رہنما جاں بحق ،پشاور میں تین افراد کو اغواء کرلیا گیا ، پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

اتوار 20 اپریل 2014 15:56

پشاور/بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور اور بونیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رہنما جاں بحق اور تین اغواء کر لئے گئے اتوار کو پولیس کے مطابق بونیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما محمد افضل خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جوڑ کے علاقے سے سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا ، محمد افضل خان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ادھر پشاور میں رات گئے تھانہ بڈھ بیرکی حدود ماشوخیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے اے این پی کے مقتول رہنماء کے گھرپردستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں گھرکوجزوی نقصان پہنچا ، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی ، حملے کے بعد شدت پسند گھرمیں داخل ہوئے اورمیاں مشتاق کے دوچچا زاد بھائیوں سمیت تین افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اغوا کیے گئے افراد میں شبیر، فہد اور شکیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

، دستی بم حملے اوراغواء کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :