افغان فورسزکا قندھارمیں طالبان کے فرضی گورنرسمیت 21جنگجوؤں کو ہلاک اور103کو گرفتارکرنے کا دعویٰ، طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزاوردیگر خطرناک قسم کامواد برآمد،نصب شدہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی نوڈیوائسزبھی تحویل میں لیکر ناکارہ بنادی گئیں، طالبان برآمد کیے گئے اسلحہ کی مددسے شہریوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے،کامیاب آپریشن کرکے فورسزنے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے، افغان وزارت داخلہ کا بیان

اتوار 20 اپریل 2014 15:47

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران قندھار میں طالبان کے گورنرسمیت 21جنگجوؤں کو ہلاک اور103کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے ،آپریشن کے دوران 52طالبان زخمی بھی ہوئے تاہم ان میں سے بعض فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیااس کے علاوہ نصب صوبہ ہلمند کے نہر سراج ضلع میں شدہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی نوڈیوائسزاورآرٹیلری راؤنڈزبھی قبضے میں لیکر تباہ کردی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو افغان وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ افغان فورسزکے ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران قندھار میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 21جنگجوہلاک اور103کو گرفتارکرلیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کے لیے افغان پولیس اورملکی فوج کا ایک تربیت یافتہ دستہ تشکیل دیاگیا،بیان کے مطابق آپریشن قندوز،فریاب،پروان،بلخ،زابل،فراح کابل،ننگرہار،قندھار اوروردک میں کیاگیا،آپریشن کے دوران 17جنگجوہلاک اور17گرفتارکیے گئے ،اس کے علاوہ 52طالبان زخمی بھی ہوئے تاہم ان میں سے بعض فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،اس کے علاوہ نصب صوبہ ہلمند کے نہر سراج ضلع میں نصب شدہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی نوڈیوائسزاورآرٹیلری راؤنڈزبھی قبضے میں لیکر تباہ کردی گئیں،وزارت داخلہ نے بتایاکہ حکومت مخالف طالبان برآمد کیے گئے اسلحہ کی مددسے شہریوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے تاہم کامیاب آپریشن کرکے افغان فورسزنے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے، ادھر صوبہ قندھارمیں گورنرکے ترجمان دواخان میناپال نے میڈیاکو بتایاکہ اتوارکو افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی میں طالبان کافرضی گورنرہلاک ہوگیا،انہوں نے بتایاکہ اس کارروائی میں طالبان کے فرضی گورنر کے علاوہ تین دیگر جنگجوبھی مارے گئے،انہوں نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے طالبان گورنرڈاکٹرواصی کو حال میں طالبان کی اعلیٰ قیادت نے گورنرقندھارکے فرضی عہدے پر تعینات کیاتھا اورانہیں افغان صدارتی انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈالنے اورانتشار پھیلانے کا ٹاسک دیاگیاتھا،انہوں نے بتایاکہ اس آپریشن کے دوران 86طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اوران سے مزید تفتیش کی جائیگی تاکہ ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ضائع ہونے سے بچایاجائے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابات صاف شفاف ہوئے ہیں۔