کراچی میں پرویز مشرف کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم تشکیل

اتوار 20 اپریل 2014 15:08

کراچی میں پرویز مشرف کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم تشکیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو زمزمہ میں ان کی بیٹی کی رہائش گاہ پر ان کا علاج کرے گی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کو دل کی بیماری کے علاوہ کمر میں تکلیف بھی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج کے لئے پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم میں ماہر امراض قلب کے ساتھ ساتھ نیورو سرجن کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ ٹیم ڈیفنس کے علاقے زمزمہ میں ان کی بیٹی کی رہائش گاہ میں مقیم پرویزمشرف کے ابتدائی ٹیسٹ اورمعائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صفر پرویز مشرف گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی آئے ہیں اور وہ اس وقت ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے گھر میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :