وہاڑی میں کنویں کی صفائی کے دوران 7 مزدور ڈوب کر جاں بحق

اتوار 20 اپریل 2014 14:44

وہاڑی میں کنویں کی صفائی کے دوران 7 مزدور ڈوب کر جاں بحق

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) جم جیلہ میں کنویں کی صفائی کے دوران 9 مزدور ڈوب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی کے علاقے جم جیلہ میں 2 مزدور ایک کنویں کی صفائی کے لئے نیچے اترے، صفائی کے دوران پانی کا دباؤ بڑھا تو انہوں نے مدد کے لئے اوپر موجود اپنے دیگر ساتھیوں کو آّواز دی، جس پر 7 دیگر مزدور بھی کنویں میں اتر گئے تاہم وہ بھی ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے 7 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ حالت میں نکال لیا۔

لاشوں اور زندہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال میلسی منتقل کردیا گیا جہاں زندہ بچ جانے والے مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ان کے لواحقیقن کے حوالے کیا جارہا ہے ۔