اب سلمان خان نائی کے اوتار میں نظر آئیں گے،”مشن سپنے“ نامی اس ٹی وی شو کا 27 اپریل سے آغاز ہو رہا ہے‘ معروف شخصیتیں ’کامن مین کے کردار میں نظر آئیں گی

اتوار 20 اپریل 2014 14:14

اب سلمان خان نائی کے اوتار میں نظر آئیں گے،”مشن سپنے“ نامی اس ٹی وی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) بھارت میں عام انتخابات کے اختتام پر بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان حجامت کرتے ہوئے نائی کے اوتار میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب اداکار رنبیر کپور وڑا پاوٴ فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔دراصل یہ صرف سلمان اور رنبیر تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کے ساتھ بالی وڈ کے بہت سے سیلبریٹی سٹارز جلد ہی ٹی وی پر آنے والے ایک شو میں عام آدمی کی طرح مختلف کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

’مشن سپنے‘ نامی اس ٹی وی شو کا 27 اپریل سے آغاز ہو رہا ہے جس میں بالی وڈ کی بعض معروف شخصیتیں ’کامن مین کے کردار میں نظر آئیں گی۔اطلاعات کے مطابق اس شو میں کرکٹر ہربھجن سنگھ نمکین فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے تو گلوکار میکا سنگھ کڑک چائے بیچتے ہوئے۔ نوجوان اداکار ورون دھون قلی کا کام کریں گے اور اداکار رام کپور ٹیکسی ڈرائیور بن کر پیسے کمائیں گے۔فلم ساز کرن جوہر ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر فوٹوگرافر بن کر وہاں آنے والے سیاحوں کی تصاویر اتاریں گے۔

متعلقہ عنوان :