پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلائیڈ مے ویدرکے مشیر ہیمون سے معاہدہ کرلیا ،عامر خان مستقبل میں امریکی باکسر کے مقابل رنگ میں اترنا چاہتے ہیں ،رپورٹ

اتوار 20 اپریل 2014 13:35

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلائیڈ مے ویدرکے مشیر ہیمون ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلائیڈ مے ویدرکے مشیر ہیمون سے معاہدہ کرلیا جس کا مقصد مے ویدر کے گراں قدرفائٹ کے لئے اپنی کارکردگی میں نکھار لانا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ویلٹرویٹ ڈویڑن میں ڈیبیو کیلئے مئی میں معروف باکسر فلائیڈ مے ویدر سے فائٹ کرنا چاہتے تھے جس میں ناکامی کے بعدانہوں نے مارکوس میڈنا کے خلاف اپنے لائٹ ویلٹر ویٹ اعزاز کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان مستقبل میں امریکی باکسر کے مقابل رنگ میں اترنا چاہتے ہیں جو ممکنہ طور پر باکسنگ تاریخ کی مہنگی فائٹ میں شامل ہوگی تاہم مے ویدرسے ممکنہ فائٹ سے قبل کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عامرخان نے ان کے مشیر ال ہیمون کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ال ہیمون کئی سال فلائیڈ مے ویدر کے مشیر رہے ہیں اور ان کے کیریئر کوعروج تک پہنچانے میں ہیمون نے اہم کردار ادا کیا ال ہیمون کے امریکی ٹی وی اور پروموٹرز سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ عامرخان کی پروموشن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عامر خان نے ال ہیمون سے معاہدے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کی پروموشن کمپنی گولڈن بوائے سینتیس سالہ مے ویدر سے فائٹ طے کرنے میں ناکام ہوگئی۔عامرخان کیریئر کی 31 فائٹس میں 28 میں فتحیاب اور تین میں ناکام ہوئے۔ عامر خان نے کہا کہ وہ ال ہیمون سے معاہدے پر بے حد خوش ہیں-