موجودہ دور میں محدود اوورز کی کرکٹ میں باوٴلرز کا کام کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے ،سعید اجمل ،کرکٹ بہت تیز ہو چکی ہے ، باؤلر زہمیشہ دباؤ میں رہتا ہے ، سپن باؤلر کا انٹرویو

اتوار 20 اپریل 2014 13:35

موجودہ دور میں محدود اوورز کی کرکٹ میں باوٴلرز کا کام کافی مشکل ہوتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان کے شہرہ آفاق آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محدود اوورز کی کرکٹ میں باوٴلرز کا کام کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آنے اور ایک روزہ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت بدل چکا ہے اور آج کل گیند بازوں کی کوئی قدر نہیں۔

بلے بزوں کے رویے اور تکنیک انتہائی جارحانہ ہو چکی ہے اور باوٴلرز کیلئے بہت مشکل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کل بہت زیادہ جارحانی انداز میں شاٹس کھیلتے ہیں جس کا کچھ عرصہ قبل تصور بھی محال تھا۔کرکٹ ان دنوں بہت تیز ہو چکی ہے اور باوٴلرز ہمیشہ دباوٴ میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی یا پچاس اوورز کی کرکٹ میں بلے باز شروع سے ہی حملہ آور ہوتا ہے اور بحیثیت باوٴلر آپ کو ہر میچ میں کچھ نئی چیزوں کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے۔موجودہ دور میں پاکستان کے سے سے بپترین باوٴلر تصور کیے جانے والے اجمل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تو بنی ہی بلے بازوں کیلئے ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں پانچ فیلڈرز کے دائرے میں رہنے کے حوالے سے قانون نے باوٴلرز پر دباوٴ بڑھا دیا ۔

متعلقہ عنوان :