میرا ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں لانا ہے، ایشین گیمز میں اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کی جائیگی ، شہناز شیخ ،3مئی سے اسلام آباد میں ایشین گیمزکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا ،ٹیم کی کوچنگ کیلئے چھ سات سال ینگ لاٹ کودئیے گئے جو ضائع ہوئے ، آسٹروٹرف نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی ٹیم نہ بناسکا ، انٹرویو

اتوار 20 اپریل 2014 13:22

میرا ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں لانا ہے، ایشین گیمز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ میرا ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں لانا ہے، ایشین گیمز میں اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کی جائیگی ،3مئی سے اسلام آباد میں ایشین گیمزکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا ،ٹیم کی کوچنگ کیلئے چھ سات سال ینگ لاٹ کودئیے گئے جو ضائع ہوئے ، آسٹروٹرف نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی ٹیم نہ بناسکا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور 22 اپریل سے ملک بھر نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اوپن ٹرائلز ہونگے۔سابق حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو کافی فنڈزمہیا کئے گئے تھے تاہم فنڈز کوصحیح طور پراستعمال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو محنت کرنے کی بڑی ضرورت ہے۔ شہنازشیخ نے کہا کہ ٹرائلز ملک کے چار مختلف شہروں میں 22 اپریل سے 29 اپریل تک منعقد ہونگے جن میں کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہور شامل ہیں۔

کوئٹہ میں 22 اپریل کو، کراچی میں 24اور 25 اپریل تک، پشاور میں 27اپریل کو اور لاہور میں 28 اور 29 اپریل کو ہونگے۔سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین اصلاح الدین جبکہ ممبران میں ارشد علی چوہدری، ایاز محمود، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میری مشاورت کو بھی شامل کیا جائے گا اور اوپن ٹرائلز اس لئے رکھے گئے ہیں کہ پہلے مخالف کلبوں کے کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شامل نہیں کیا جاتا تھا اب ہر کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپر لیگ کروانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ لیگ کھیلنے کے لئے بیرونی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے اور ملک میں اس سے بھی ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 3مئی سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائگا جو پانچ ہفتے جاری رہے گا اس کے بعد ایبٹ آباد میں کیمپ لگائیں گے۔ پھر ٹیم یورپ کے دورے پر جائے گی جس کے بعد ایشیا کپ سے پہلے سیالکوٹ میں کیمپ لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :