”لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“ ، معروف غزل گائیک اقبال بانو کی پانچویں برسی( کل) منائی جائے گی
اتوار 20 اپریل 2014 13:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)برصغیر کی معروف غزل گائیک اور پاکستان کی نامور گلو کارہ اقبال بانوکی پانچویں برسی (کل) پیر کو منائی جائے گی ۔اقبال بانو 21اپریل 2009ء کو 74برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔گلو کارہ اقبال بانو 1935ء میں بھارت کے دہلی میں پید ہوئیں جنہوں نے کلاسیقی موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور 1950ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔
انہیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ، نیم کلاسیکل ، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔ وہ اردو ، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے متعدد فلموں کیلئے غزلیں اور فلمی گیت گائے ۔فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہو گیت ”پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے“نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا دیا ۔
1990ء میں صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی گلو کارہ اقبال بانو نے علامہ اقبال ، مرزا غالب ، فیض احمد فیض سمیت دیگر قومی شعراء کے گیت اور غزلیں بھی گائیں۔انہوں نے فیض احمد فیض کی نظم ”ازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“گا کر غزل و نظم میں اپنا لوہا منوایا ۔مرحومہ کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی پرگرامز نشر کرے گاجبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.