دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

اتوار 20 اپریل 2014 12:30

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہی سے ہوگیا تھا، اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے، مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔

ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔