کراچی : مشرف کے رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،آج طبی معائنہ کرائیں گے

اتوار 20 اپریل 2014 12:17

کراچی : مشرف کے رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،آج طبی معائنہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پرویز مشرف آج پی این ایس شفا کراچی میں طبی معائنہ کرائیں گے ، ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دے دیا گیا ہے ، سابق صدر کی رہائش گاہ زمزمہ جنرلز کالونی کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کئی سال بعد اپنے گھر زمزمہ جنرلز کالونی پہنچے ، جنرلز کالونی کے اردگرد تمام سڑکوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا۔

نصف درجن سے زائد پولیس موبائلز سکیورٹی پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔رینجرز کا وقفے وقفے سے گشت جاری ہے۔سابق صدر آج پی این ایس شفا میں طبی معائنہ کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو گزشتہ روز کمر میں شدید تکلیف ہوئی اور انہوں نے کندھے میں درد کی شکایت بھی کی۔سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی انجیو گرافی اور دل کے دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی جائے گی۔پرویز مشرف ہفتہ کے روز خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے جہاں سے سخت سکیورٹی میں انہیں جنرلز کالونی لایا گیا ۔ سابق صدر نے اپنی رہائش گاہ پر رشتہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :