میری اہلیہ آدھونا کا مجھ پر گہرا اثر و رسوخ ہے‘ فرحان اختر

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:13

میری اہلیہ آدھونا کا مجھ پر گہرا اثر و رسوخ ہے‘ فرحان اختر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء)بالی ووڈ اداکار اور فلم میکر فرحان اختر نے کہا ہے کہ میری اہلیہ آدھونا کا مجھ پر بہت زیادہ اثرو رسوخ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آدھونا مجھے اپنا کام ہر طرح کی پریشانی سے آزاد ہوکر مکمل کرنے کیلئے بہت مضبوط کرتی ہے اور اعتماد کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا میری تمام فلموں میں میری اہلیہ کا بھی انتہائی اہم کردار ہوتا ہے اور میری جتنی بھی مقبول فلمیں ہیں ان میں اس کا بہت زیادہ حصہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ میری اہلیہ ہمیشہ میری معاونت کرتی رہتی ہے۔