روسی بحری جہازپاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گئے

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) گذشتہ پانچ عشروں کے دوران پہلی مرتبہ روسی بحری جہاز پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچے۔ دورے پر آئے ہوئے روسی جہازوں میں اینٹی سب میرین ڈسٹرائیر "مارشل شیپوشنیکوف" اور سالویج ٹگ "الاتاؤ" شامل ہیں جن کی قیادت رئیر ایڈمرل ڈمیٹریو ولادمیر الیگزانڈرووچ کررہے ہیں۔

روسی بحری جہازوں کا یہ دورہ دفاعی اہمیت کا حامل ہے جس کے دونوں ممالک کے تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

رئیر ایڈمرل ڈمیڑیوولادمیرالیگزانڈروچ پاکستان نیوی کے سینئر افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔روسی ملکی جہازوں کے قیام کے دوران متعدد تربیتی سرگرمیوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے گفت و شنید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کھیلوں کے دوستانہ مقابلے منعقد کیے جائیں گے اور دونوں ممالک کے وفود پاک بحریہ کے مختلف یونٹوں کا دورہ بھی کریں گے۔

دورے کے اختتام پرروس کے بحری جہاز پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقیں بھی کریں گی۔ اس نوعیت کے دورے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ ان حکومتی پالیسیوں کے عین مطابق ہیں جن کا مقصد علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو وسعت دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :