شام، باغیوں نے چارفرانسیسی صحافیوں کوترک سرحد پررہارکردیا،فرانسیسی وزارت خارجہ نے صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کردی،جلد وطن پہنچیں گے،بیان

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:51

شام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) شام میں سرگرم القاعدہ کی شدت پسند تنظیم نے چار فرانسیسی صحافیوں کورہاکردیا، فرانسیسی صدر فرانسواں اولاندے نے صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو فرانسیسی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ شام میں سرگرم القاعدہ کی تنظیم اسلام اسٹیٹ آف عراق نے چارفرانسیسی صحافیوں کو رہاکردیاہے،بیان میں کہاگیاکہ فرانسیسی صحافیوں کو گزشتہ برس جون میں اسلام اسٹیٹ آف عراق نامی شدت پسند تنظیم نے اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

چاروں صحافیوں کوہفتہ کو ترکی کی سرحد کے قریب رہاکیاگیا،فرانسیسی صدر فرانسواں اولاندے نے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صحافیوں کی حالت اچھی ہے۔ چاروں صحافی جلد وطن پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :