بنوں،پولیٹیکل انتظامیہ کا عصمت اللہ کی بازیابی کیلئے جانی خیل وزیر قبائل کیخلاف کریک ڈاؤن،30 افراد گرفتار، درجنوں دکانیں سیل ، متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) پولیٹیکل انتظامیہ کی مغوی عصمت اللہ کی بازیابی کیلئے جانی خیل وزیر قبائل کے خلاف کریک ڈاؤن ،30افراد گرفتار جبکہ درجنوں دکانیں سیل کردی گئی اور متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا لکی مروت سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ نامی شخص کی اغوائیگی کا الزام جانی خیل وزیر قبائل کے افراد پر تھا اس سلسلے میں کمشنر بنوں سید محسن شاہ نے پولیٹیکل انتظامیہ کو بازیابی کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت جاری کی تھی اور ایف آر بنوں انتظامیہ نے مغوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے مبینہ اغواء کار قبیلے کو مہلت دی تھی مگر وہ مغوی کو انتظامیہ کو حوالہ نہ کرسکی جس پر پولیٹیکل کلکٹر محمد آیاز نے 21ایف سی آر کے تحت مبینہ اغواء کارجانی خیل وزیر قبیلے کے خلاف صوبائی سطح پر کاروائی کرنے کاحکمنامہ جاری کیا جس پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جاوید اللہ محسود نے خاصہ داروں اور لیوی فورس کے ہمراہ مبینہ اغواء کار جانی خیل وزیر قبیلے کیخلاف کاروائی شروع کردی اور مختلف علاقوں سے جانی خیل وزیر قبیلے 30افراد کو 21ایف سی آر کے تحت حراست میں لیکر جیل بھیج دیاشہر سمیت مختلف علاقوں میں قوم کے درجنوں دکانات کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک درجن کے قریب گاڑیوں کوبھی ایف سی آر کے تحت قبضے میں لیکر کھڑی کردی گئی ہے پولیٹیکل انتظامیہ نے مغوی کی باحفاظت بازیابی تک کارروائی جای رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :