گلگت ، مظاہرین کے دھرنے ختم کرانے کیلئے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے مذاکرات ناکام

ہفتہ 19 اپریل 2014 17:54

گلگت ، مظاہرین کے دھرنے ختم کرانے کیلئے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن ..

اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) گلگت بلتستان میں پانچویں روز بھی دھرنے جاری رہے ،مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کے گلگت سوست سیکشن پر جگہ جگہ دھرنے دےئے اور شاہراہ کو بند رکھا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گندم پر سبسڈی کے خاتمے ، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے دیئے گئے اس موقع پر مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گندم پرسبسڈی بحال کی جائے، دھرنوں کے باعث اسکردو میں 5 دن سے معمولات زندگی معطل رہیں ، یادگار شہدا پر بھی مسلسل 5 ویں روز بھی جاری رہا ذرائع کے مطابق گلگت میں مظاہرین کے دھرنے ختم کرانے کیلیے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جلدمظاہرین کو گلگت کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :