سعودی عرب نے کھانا خریدنے کی پابندی سے استثنیٰ دینے سے انکا ر کر دیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 17:54

ریاض/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) سعودی حکام نے پاکستانی حاجیوں کوسعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی سے استثنیٰ دینے سے انکار کردیا ، فیصلہ برقرار رہا تو حجاج کو تقریباً 700 ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی سے متعلق خبر پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے ، اس حوالے سے دستاویزات وزیر اعظم کو بھجوادی ہیں۔

(جاری ہے)

سردار یوسف نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستانی حجاج کو سعودی کمپنیز سے کھانے کی خریداری سے استثنیٰ دلانے کیلئے سعودی حکام کو خط لکھا مگر انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ پابندی تمام ممالک کے حاجیوں کیلئے ہے۔سردار یوسف نے بتایا کہ انہوں نے سعودی حکام اور سفیر کواس فیصلے پر نظر ثانی کیلئے ایک اور خط لکھ دیا ،سعودی حکام نے فیصلہ برقرار رکھا تو ہر حاجی کو تقریباً 700ریال اضافی ادا کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :