وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:56

وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کے بعد وزارت داخلہ نے وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کی سکیورٹی کا پلان تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پلان میں غیر ملکیوں کو باہر نکلنے سے پہلے متعلقہ تھانے میں رپورٹ جبکہ عام شہریوں کو قومی شناختی کارڈ گاڑیوں کے کاغذات ساتھ رکھنے ہوں گے۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ دیگر شہروں سے آنیوالے لوگوں کی قومی شہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں پر قومی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں اور گاڑیوں کے مالکان اور لاری اڈے کی انتظامیہ کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے بغیر مسافروں کو گاڑی میں نہ بیٹھنے دیں۔