ہالی ووڈ فلم میپس ٹو دی اسٹارکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:08

ہالی ووڈ فلم میپس ٹو دی اسٹارکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کی فلم میپس ٹو دی اسٹارز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہدایتکارڈیوڈ کرونن برگ کی اس طنزیہ ڈرامہ فلم میں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کیساتھ ساتھ میا واسیکوسکا،جولیان مور،اولیویاولیمز اور سارہ گڈون اہم کردار اداکررہی ہیں۔

(جاری ہے)

سائیڈ بن سائیڈاور مارٹن کیٹزکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ہالی ووڈ ستاروں اور چائلد اسٹارز کے گرد گھومتی ہے جو روزمرہ زندگی کے مسائل اورسائیکولوجیکل ایشوز کا شکار ہوتے ہیں۔ 15ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم انٹرٹینمنٹ ون کے تحت21مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :