دہشتگردی راتوں رات ختم نہیں ہو سکتی،شہباز شریف

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:01

دہشتگردی راتوں رات ختم نہیں ہو سکتی،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو انتہا پسندی کا سامنا ہے۔سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کو زائل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایکسپو سینٹر میں دوسری لاہور انٹرنیشنل ٹورازم ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے ٹورازم ایکسپو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سابق دور میں مری کے حسن کو تباہ کیا گیا۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں قابل دید سیاحتی مقامات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر کے انہیں بہتر انداز میں ڈویلپ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے سیاحت اہم ذریعہ ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو انتہاپسندی کا سامنا ہے۔انتہاپسندی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت انتظامی اور سماجی و معاشی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انتہاپسندی کے ناسور کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل طے نہیں کر سکتا۔انتہاپسندی کو شکست دینے کیلئے نوجوانوں کو پروٹیکٹو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :