چودھری نثارکی طالبان کمیٹی سے ملاقات طے نہ ہو سکی

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:01

چودھری نثارکی طالبان کمیٹی سے ملاقات طے نہ ہو سکی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات کا حتمی شیڈول طے نہ ہو سکا ، پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ دھمکیوں کی موجودگی میں امن کی طرف نہیں بڑھا جا سکتا۔ طالبان کمیٹی سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات کا حتمی شیڈول طے نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ ملاقات کے شیڈول سے لاعلم تھے۔

طالبان کمیٹی کی جانب سے پروفیسر ابراہیم کو بھی ملاقات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کا شیڈول وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طالبان رابطہ کمیٹی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کو جیل میں قید ساتھیوں کی لاشیں ملنے پر تحفظات ہیں۔دھمکیوں کی موجودگی میں امن کی طرف نہیں بڑھا جا سکتا تاہم دونوں فریقین کی طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سرکاری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کی کوئی ایک شرط بھی پوری نہیں کی ، طالبان کی جانب سے دھمکی پر حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :