پنڈی بھٹیاں،وٹہ سٹہ پرچارسالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 19 اپریل 2014 15:54

پنڈی بھٹیاں،وٹہ سٹہ پرچارسالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پنڈی بھٹیاں میں وٹہ سٹہ پر چار سالہ بچی کی شادی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں سید والہ میں گزشتہ روز محمد خالد کی شادی شگفتہ نامی لڑکی سے ہوئی، شگفتہ کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ وٹہ سٹہ میں انہیں بھی کوئی لڑکی دی جائے، جس کے بعد خالد کی چار سال کی بھانجی عذرہ کو شگفتہ کے چھ سال کے بھائی سہیل عباس سے بیاہنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کمسن دلہا ،دلہن اور دلہا کے والد اور ماموں کو حراست میں لے لیا۔ س