گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی لوگوں سے بھری کشتی مشرقی انڈونیشیا میں الٹ گئی ، سات افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

ہفتہ 19 اپریل 2014 14:58

گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی لوگوں سے بھری کشتی مشرقی ..

کوپانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی لوگوں سے بھری ایک کشتی مشرقی انڈونیشیا میں الٹنے سے سات افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی اہلکاروں اور مچھیروں نے تیس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ مزید بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی مقامی پولیس ترجمان لیفٹیننٹ کرنل اوکتوں رائیوو نے بتایا کہ ماہی گیری کیلئے کشتی بنائی گئی تھی جس میں صرف 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 70 افراد سوارتھے۔

جب یہ فلوریس جزیرے سے روانہ ہوئی تو صرف دو میٹر بلند ایک لہر نے کشتی الٹادی۔کشتی میں سوار افراد ایک سمندری پریڈ میں جارہے تھے جو لارنٹوکا شہر کے قریب ہے ۔ وہاں گڈ فرائیڈے کے دعائیہ تقاریب منعقد ہونا تھیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں لوگوں کی بڑی تعداد سمندری سفر کیلئے کشتیوں اور فیریز کا استعمال کرتی ہیں تاہم ان میں حفاظت اور معیارات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :