القاعدہ رہنما ایمن الظواہری اور الشباب کے رہنما الناصر وحیشی کی دو نئی ویڈیوز سامنے آگئیں

ہفتہ 19 اپریل 2014 14:45

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) القاعدہ رہنما ایمن الظواہری اور الشباب کے رہنما الناصر وحیشی کی دو نئی ویڈیوز سامنے آگئیں۔ امریکی نیوز چینل کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی اس ویڈیو میں الظواہری نے صومالیہ کی تنظیم الشباب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے مقصد اور زمین سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ کس نے عراق اور افغانستان کو چھوڑا اور کون اپنی جگہ پر قائم ہے امریکی صدر براک اوباما بھی القاعدہ کی مضبوطی تسلیم کرتے ہیں۔ القاعدہ تمام مسلم اور ترقی پذیر ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔ دوسری جانب الشباب کی وڈیو میں الناصر وحیشی کو خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ ظلم کے نظام کا علم بردار ہے اسے ختم کردینا چاہیے۔ ہم امریکہ کو ختم کردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کی تاک میں ہیں اور ہمیں اسے ہر صورت تباہ کرنا ہے۔ تنظیم کے سیکڑوں کارکنان ویسٹ گیٹ طرز پر دیگر کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :