امریکی صدر براک اوباما نے نئے ویزا قوانین پر دستخط کر دیئے

ہفتہ 19 اپریل 2014 14:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے ایک ایسے قانون پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد کسی بھی شخص کا امریکی ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت واشنگٹن حکام اقوام متحدہ کے ایسے نمائندوں یا سفیروں کو ویزا جاری کرنے کے پابند نہیں ہوں گے جوامریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر حمید ابوطالبی کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی حکام کا موقف ہے کہ ابو طالبی 1979ء میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے جس کی وجہ سے انہیں ویزا نہیں دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :