بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) سپریم کورٹ کی جانب سے سری نواسن کی معطلی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس (آج)اتوارکو طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بورڈ کے کئی ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر طلب کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سری نواسن کی بحالی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا کہ جسٹس مدگل رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کرپشن میں ملوث تیرہ افراد میں سری نواسن کا نام بھی شامل ہے، اور شفاف تحقیقات میں کلیئر ہونے بغیر وہ بورڈ کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ عدالتی فیصلے کے بعد بورڈ کے چھ ملحقہ یونٹس نے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :