انڈر 16 قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ 22 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) انڈر 16 قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ 22 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر کے کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میں دیا فٹ بال کلب پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے کراچی پارسی انسٹی ٹیوٹ میں دیا فٹ بال کلب کا کیمپ بھی جاری ہے ایک انٹرویو میں ویمنز فٹ بال کلب کی سیکرٹری اور کوچ سعدیہ شیخ نے کہاکہ ینگ رائزنگ فٹ بال کلب اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹس چھ کلب کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دیا ویمز فٹ بال کی ٹیم کی قیادت عروسہ نواز (گول کیپر) کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثوبیہ ساجد، علیہ جھلکا، ہمنہ فاطمہ، رباب عارف، خدیجہ جاوید، امان بتول، ماہ نور رحمان، صادقہ اکبر علی، بسغول علی، شمع علی، ظاہرہ رمضان، کبری، کرشمہ عنایت، وجیہہ انصاری، حمیدہ علی داد اور فضہ فاروق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کی کوچ سعدیہ شیخ ہوں گی جبکہ مس آسیہ تبسم منیجر، مس حرا منظور فزیکل ٹرینر اور مس فاطمہ اسسٹنٹ منیجر ہوں گی۔ دریں اثنا سعدیہ شیخ نے دیا کی ٹیم کیلئے کٹ کی فراہمی پر نیشنل بینک سی ایس آر کے سربراہ اقبال قاسم اور جوتے، شن گارڈز اور چیزوں کی فراہمی پر اسپورٹس سیکرٹری لئیق احمد، ڈپٹی سیکرٹری خالد خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :