سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 49 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی

ہفتہ 19 اپریل 2014 12:15

سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 49 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے1294 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 49500 اور دس گرام42428 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 اور دس گرام 642.85 روپے پر مستحکم رہی۔