سانگلہ ہل سے اغوا کے بعد کراچی لائی گئی 3 سالہ بچی فیصل آباد میں والدین سے جاملی
ہفتہ 19 اپریل 2014 11:54
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) سانگلہ ہل سے اغوا کے بعد کراچی لائی گئی 3 سالہ بچی فیصل آباد میں اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ گئی، والدین اور بچی کے اس ملاپ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔.8 اپریل کو فیصل آباد کے نواحی علاقے سانگہ ہل سے 3 سالہ سناہل کو اس کا پھوپھا عابد نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر کے کراچی لے آیا، لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے موبائل فون کی مدد سے ملزمان کا کراچی میں کھوج لگالیا، اپنا بھانڈا پھوٹنے پر ملزمان بچی کے ہاتھ پر اس کے والدین کا موبائل نمبر لکھ کر اسے فیصل آباد جانے والی ٹرین میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔
ٹرین کے مسافروں اور ریلوے پولیس نے موبائل نمبر کے ذریعے بچی کے والدین سے رابطہ کیا اور پھر ریلوے پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔(جاری ہے)
بچی آج صبح فیصل آباد اسٹیٹشن پہنچی تو ریلوے پولیس، پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکاروں نے سناہل کی ملاقات اس کے والدین سے کرائی تو رقت آمیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکاروں نے بچی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا اورپھر قانونی کارروائی کے بعد سناہل کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے بچی کے والدین مزمل کی مدعیت میں ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.