برازیل کے شہر سیلواڈور میں لوٹ مار، 39افراد قتل کردئیے گئے ، کئی دکانیں اور سپرمارکیٹیں بھی لوٹ لی گئیں

جمعہ 18 اپریل 2014 00:54

برازیل کے شہر سیلواڈور میں لوٹ مار، 39افراد قتل کردئیے گئے ، کئی دکانیں ..

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) برازیل کے شہرسیلواڈور میں تنخواہیں نہ بڑھانے پرپولیس کی ہڑتال کے بعد فسادات اور لوٹ مارکے سنگین واقعات ہوئے، 42 گھنٹوں میں 39 افراد قتل کردیے گئے، کئی دکانیں اور سپرمارکیٹیں بھی لوٹ لی گئیں۔ برازیل میں ورلڈکپ فٹبال کی میزبانی کی تیاری کرنے والے شہر سیلواڈور میں پولیس نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو ہڑتال کی کال دی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ہڑتال کے دوران جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ مل گئی۔ 48 گھنٹوں کے اندرشہر کے اہم تجارتی مراکز میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا اور مختلف واقعات میں 39 افراد کوقتل کردیاگیا۔ حالات اتنے خراب ہوئے کہ ان پر قابو پانے کے لیے حکومت کو شہر میں فوج تعینات کرنی پڑی۔برازیل کی ریاست بھایا کی ایک عدالت نے پولیس ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاج کرنے والے پولیس یونٹ اور آفیسروں پر 22 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے جس کے بعدپولیس نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :