برطانیہ میں پاکستانیوں کی پیپر میرجیز کرانے والا جیل پہنچ گیا،مجرم سے برآمد دستاویزات کی بنیاد پر دو پاکستانیوں اور جمہوریہ چیک کی ایک دوشیزہ بھی گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2014 00:41

برطانیہ میں پاکستانیوں کی پیپر میرجیز کرانے والا جیل پہنچ گیا،مجرم ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) برطانیہ میں پاکستانیوں سمیت مختلف افراد کی پیپر میرجیز کرانے والا شخص خود اپنی فرضی شادی کرانے کے جرم میں جیل پہنچ گیاہے۔ 51 برس کے ہرپال سنگھ کا تعلق لندن کے علاقے فاریسٹ گیٹ سے ہے۔ وہ برطانیہ میں قیام کے خواہش مند افراد کی بوگس میرجیز کے لیے ان سے پانچ ہزار پاوٴنڈ بٹورتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک پاکستانی طالب علم نے بھی اس کی مددسے فرضی شادی کی تھی تاہم ہرپال سنگھ کو خود اسکی فرضی شادی کے موقع پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مجرم سے برآمد دستاویزات کی بنیاد پر دو پاکستانیوں اور جمہوریہ چیک کی ایک دوشیزہ کو بھی گرفتار کیاجاچکاہے جن کی شادیاں کارڈف اورلیڈز سمیت مختلف شہروں میں ہونا تھیں۔ ہرپال سنگھ اب سوا چاربرس جیل کاٹے گا۔

متعلقہ عنوان :