سکینڈل بنا کر شہرت حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ‘ زارا شیخ

جمعہ 18 اپریل 2014 23:08

سکینڈل بنا کر شہرت حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ‘ زارا شیخ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآ تا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :