لیجنڈ اداکار ونود کھنہ ،سنیل شیٹھی کیساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 18 اپریل 2014 22:53

لیجنڈ اداکار ونود کھنہ ،سنیل شیٹھی کیساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) ماضی کے معروف اداکار ونود کھنہ اب ایک بار پھر نظر آئی گے ایکشن میں۔ اب کی بار وہ کوئلے کی کانوں کے گرد گھومتی فلم میں مار دھاڑ پسند کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کے ہمراہ کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

کئی دہائیوں قبل کوئلے کی کانوں کے متعلق فلم بنائی گئی تھی جس کا نام کالا پتھر رکھا گیاتھا اس کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم غنڈے کی کہانی بھی کوئلے کی کان سے متعلق تھی۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم کوئلہ آنچل میں ونود کھنہ ولن بن کر منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :