ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ حیا علی

جمعہ 18 اپریل 2014 22:53

ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپاوٴ پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین سکرپٹ منتخب کر کے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہیے۔ جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضاء نہیں بنائیں گے اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اصلاح کر لیں تو بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :