پشاور نے انڈر17 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ،دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف میں سکور بغیر کسی گول کے برابر رہا

جمعہ 18 اپریل 2014 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) پشاور نے انڈر17 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پشاور اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمر زمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن و سابق اولمپئن مصدق حسین‘صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان‘ سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘سید ضیاء الرحمان بنوری ‘پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ہدایت اللہ خان‘ماسٹر ‘تحسین اللہ خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف میں سکور بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ‘پشاور کی طرف سے ولید نے آخری لمحات میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو آخر تک برقرار رہی اس طرح پشاور نے ٹائٹل اپنے نام کرلیاآخر میں مہمان خصوصی سکواش لیجنڈ قمرزمان نے انعامات تقسیم کئے۔چیمپئن شپ میں پورے خیبر پختونخوا سے 15 ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پشاور اور بنوں کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :