عابد شیر علی کے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ عدالت جانے پر مجبور ہو جائینگے ،خیبرپختونخواترجمان،صوبے میں بجلی چوری کے 2 ہزار کیسز رجسٹرڈ تھے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 سو افراد گرفتار کئے ہیں، پنجاب میں 87 ہزار کیسز میں اٹھارہ سو کیسز پکڑے گئے ہیں بہتر کارکردگی کے باوجود بھی فیڈرز بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی غنڈہ گردی ہے ،پیسکو میں موجود چوروں پر پردہ ڈالنے کیلئے صوبے کے عوام کو چور کہا جا رہا ہے، وفاقی حکومت نیپرا کی رپورٹ پر عملدرآمد کریں ،شاہ فرمان کاپشاورمیں میڈیاسے گفتگو
جمعہ 18 اپریل 2014 21:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ عدالت جانے پر مجبور ہو جائینگے ۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی چوری کے 2 ہزار کیسز رجسٹرڈ تھے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 سو افراد گرفتار کئے ہیں جبکہ پنجاب میں 87 ہزار کیسز میں اٹھارہ سو کیسز پکڑے گئے ہیں بہتر کارکردگی کے باوجود بھی فیڈرز بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی غنڈہ گردی ہے ۔
عابد شیر علی چوروں کی طرح آتے ہیں اور واپڈا ہاؤس میں صوبے کے عوام کو چور کہتے ہیں عابد شیرعلی کے روےئے سے وفاقی حکومت کو خطرہ ہے اگر ان کا آنا جانا اور صوبائی حکومت سے ملاقات نہ کرنا اسی طرح جاری رہا تو اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ صوبائی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے پھر ہم بھی وفاقی حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر سوچیں گے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ چالیس فیصد بلز جمع کرنے والوں کے فیڈرز بند نہیں کئے جاسکتے ان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں مگر اس وقت ملک کو اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پیسکو اور لیسکو غلط اعداد و شمار اور بجلی چوری میں ملوث ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی کنڈا کے سات سو روپے لینے سے ثابت ہوتا ہے کہ پیسکو حکام میٹر لگوانے میں سنجیدہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پیسکو حکام کو پولیس کی نفری اور مجسٹریٹ بھی دےئے ہیں اور تعاون بھی کر رہے ہیں مگر پھر بھی صوبے کے عوام کو بجلی چور کہا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیسکو میں موجود چوروں پر پردہ ڈالنے کیلئے صوبے کے عوام کو چور کہا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپرا کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.