ضرورت پڑی تویوکرائن میں فوج بھیجیں گے،روسی صدر،یوکرائنی حکومت بدامنی کچلنے کے لیے فوج کا استعمال کرکے جرم کررہی ہے،ولادی میرپیوٹین کاانٹرویو

جمعہ 18 اپریل 2014 20:27

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹین نے کہاہے کہ ضرورت پڑی تو یوکرائن میں روسی فوج ضروربھیجیں گے تاہم امید ہے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں روسی صدرولادی میر پیوٹین نے کہاکہ یہ الزام بے بنیاد ہے کہ روسی اسپیشل فورسز مشرقی یوکرائن میں بدامنی کو ہوا دے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی حکومت ملک کے مشرق میں بدامنی کو کچلنے کے لیے فوج استعمال کر کے شدید نوعیت کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے، روسی صدرنے کہاکہ روس کے لیے یوکرائن میں اپنے فوجی دستے بھیجنا خارج از امکان نہیں ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ انہیں ایسا نہیں کرنا پڑے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرائن کا بحران سفارت کاری سے حل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :