برطانوی نو عمر شہری عبداللہ شام میں لڑتے ہوئے ہلاک ،عبداللہ کے چچا پاکستان میں گرفتارہوچکے ہیں،خاندان نے ہلاکت کی تصدیق کردی

جمعہ 18 اپریل 2014 20:27

برطانوی نو عمر شہری عبداللہ شام میں لڑتے ہوئے ہلاک ،عبداللہ کے چچا ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) برطانوی نو عمر شہری شام میں جاری خانہ جنگی میں لقمہ اجل بن گیا ،عرب ٹی وی کے مطابق 18 سالہ عبداللہ کا تعلق انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقے برائیٹون سے ہے اس کا چچا عمر 2002 سے 2007 کے دوران گوانتانامو میں امریکی قیدی رہ چکا ہے عبداللہ کے چچا کو مبینہ طور پر پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا،عبداللہ کے خاندان نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہیں نے اس بارے میں لاعلمی ظاہر کی کہ عبداللہ شام چلا گیا تھا، دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ہم اس برطانوی کی ہلاکت سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کو سرعت سے دیکھ رہے ہیں،عبداللہ کی فیس بک پر سرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ برائیٹون یونیورسٹی کا طالبعلم تھا پچھلے دو برسوں کے دوران بشار رجیم کیخلاف لڑنے کیلیے 400 برطانوی شام جا چکے ہیں برطانوی حکام کا خیال ہے کہ ان میں سے کم از 20 لوگ مارے جا چکے ہیں،برطانیہ کی انٹیلی جنس سے متعلقہ حکام اس بات پر تشویش ظاہر کرتے ہیں کہ اس صورت حال میں جہادی عسکری تربیت کے ساتھ شام سے واپس آ سکتے ہیں، جس سے برطانیہ میں بد امنی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :