آرمی نے تیرہویں قومی نیشنل مینز نیٹ بال چیمپین شپ کا فائنل جیت لی

جمعہ 18 اپریل 2014 20:09

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام تیرہویں قومی نیشنل مینز نیٹ بال چیمپین شپ 2014آرمی نے جیت لی۔آرمی نے ایچ ای سی کو27-17سے شکست دی اور قومی چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا آرمی کی طرف سے زاہد اقبال، عبدالحق، خورشید اور عثمان بشیر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں ائر فورس نے پولیس کو 34-27سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل پوزیشن یہ ہیں آرمی نے پہلی، ایچ ای سی نے دوسری، ائر فورس نے تیسری، پولیس نے چھوتھی، سندھ نے پانچویں، پنجاب نے چھٹی، کے پی کے نے ساتھویں، فاٹا نے آٹھویں، بلوچستان نے نویں اور اسلام آباد نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔ان میچوں کو ، مقبول احمد، انوار احمد، خالد پرویز، شازیہ یوسف، یاسر جاوید، جمال الدین، محمد ریاض، سجاد نادر، قدسیہ راجہ اور محمد ارشد نے سپر وائز کیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر مختار احمدچیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ڈاکٹر اختر نواز گنجیر اڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر نواز گنجیر اڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس کے لئیے تمام سہولیات کو فری دینے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر مختار احمد نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ کرانے کااعلان کیا۔

اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان، مدثر آرائیں، ملک سمین خان، یاقوب ملک، بریگیدئر غلام جیلانی ڈایریکٹر آرمی اسپورٹس بورڈ، میڈم شاہین خان، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ایچ ای سی، کرنل قیصر مصطفی، محمد اکرم خان سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن و دیگر شخصات موجود تھیں۔ اس موقع پر آرمی کے کپتان عبدالحق نے انڑویو دیتے ہوئے کہا کہ قومی نیٹ بال چیمپین شپ کھیلنے سے ہمیں بڑا تجربہ حاصل ہوا اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے مستقبل میں ایسے ٹورنامینٹ مزید ہونے چاہئیے اور ایچ ای سی کے کپتان صمد مصود نے کہا کے کھلاڑیوں کے لئیے کوچنگ و ٹرایننگ کیمپ کا انعقاد ہونا چائیے اور ان کو بیرونے ملک ٹریئننگ کے لئیے بھیجنا چائیے۔

متعلقہ عنوان :