کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب76کروڑروپے سے زائدکی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس280.41پوائنٹس کمی سے29069.93پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 18 اپریل 2014 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29200,29300اور 29100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب76کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.69فیصد کم جبکہ50.51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت مقامی وغیرملکی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے مختلف سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس29500 پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیاتاہم طالبان سے امن مذاکرات میں تعطل ،تحفظ پاکستان بل پر اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت اور ایم کیوایم کی جانب سے اپنے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 29015پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس280.41پوائنٹس کمی سے29069.93پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے197کے کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،173کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب76کروڑ62لاکھ26 ہزار430 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب82ارب19کروڑ49لاکھ61ہزار18روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں26کروڑ95لاکھ 40ہزار90شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں22کروڑ67لاکھ83 ہزار40شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.99روپے اضافے سے944.98روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت34.51روپے اضافے سے3258.09روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت500.00روپے کمی سے10000.00روپے جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت389.89روپے کمی سے8600.00روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ71لاکھ 91ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے7.15روپے اورنیشنل بینک کی سرگرمیاں1کروڑ63لاکھ 23ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3.06روپے کمی سے 58.15روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس195.68پوائنٹس کمی سے20297.49پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس294.73پوائنٹس کمی سے46407.18جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.36پوائنٹس کمی سے 21723.49پوائنٹس پر بند ہوا