پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

جمعہ 18 اپریل 2014 18:58

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام دیکھا گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں بالترتیب 44 پیسے اور 23 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 97.16 روپے اور قیمت خرید 94.88 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 163.57 روپے سے کم ہو کر کر 163.13 روپے اور قیمت خرید 159.67 روپے سے کم ہو کر 159.24 روپے رہ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت بھی 134.46 روپے سے کم ہو کر 134.23 روپے اور قیمت خرید 131.25 روپے سے کم ہو کر 131.03 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :