مدار میں گردش کرتی زمین جتنی نئی دنیا دریافت

جمعہ 18 اپریل 2014 17:45

مدار میں گردش کرتی زمین جتنی نئی دنیا دریافت

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) زندگی ہے کہ نہیں دوسرے سیاروں میں، انور شعور کے اس مصرے کا جواب ناسا کے سائنس دانوں نے دریافت کرلیا ہے۔ پہلی بارسائنسدانوں نے زمین کے سائز برابر قابل آباد دنیا دریافت کرلی، یہ ایک ستارے کے مدارمیں گردش کررہی ہے۔ اگر دنیا سے جی بھر گیا، تو نئی دنیا کا رخ کرنے کے لیے ہوجائیے تیار، کیونکہ ناسا سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے نیا سیارہ، جسے زمین کا کزن بھی کہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نئی دنیا پانچ سو نوری سال کے فاصلے پر سائیگنس کی کہکشاں میں موجود ہے۔

اس نئی دنیا کا نام کیپلرون ایٹی سیکس ایف ہے، اس دنیا کا ماحول زندگی دوست ہے اور یہ قریبی ستارے سے سورج جیسی توانائی حاصل کر رہی ہے۔ اس نئے سیارے پر پانی کی موجودگی کے امکانات بھی روشن ہیں۔ یہاں زندگی موجود ہے یا نہیں، اس بات کا تو پتہ نہیں چل سکا لیکن سانئس دانوں کے مطابق ،، مستقبل میں یہ آبادی کے لیے مناسب جگہ ہوسکتی ہے۔ س

متعلقہ عنوان :