خونی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران 6کوہ پیما ہلاک

جمعہ 18 اپریل 2014 17:19

خونی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران 6کوہ پیما ہلاک

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) خونی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ مزید 6 قیمتیں جانوں کو اپنے اندر سمو گئی، بلند ترین چوٹی سر کرنے کی جستجو میں 6 کوہ پیما جان سے گئے، نیپالی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

نیپالی حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے چھ مقامی گائیڈ ہلاک ہوگئے، برفانی تودہ پاپ کارن فیلڈ نامی علاقے میں گرا۔ حکام کے مطابق 6لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ برف تلے دبے باقی دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گائیڈز کوہ پیماؤں کے لیے رسیاں لگانے کے دوران برفانی تودے کی زد میں آئے۔