حکومت سنجیدگی کے ساتھ پاکستانی تجارتی لین دین کوفروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے ،ایس ایم منیر

جمعہ 18 اپریل 2014 15:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء): چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ پاکستانی تجارتی لین دین کوفروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے جس کی روشن دلیل جنوبی کوریا کو آزادتجارتی معاہدے کی پیشکش ہے۔وہ گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کرنے کی پاکستان بھرپورصلاحیت رکھتاہے جس کے لیے پیداواری سرگرمیوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹی ڈیپ علاقائی تجارت کے ساتھ امریکی، یورپی، جاپانی،افریقی مارکیٹوں تک رسائی کیلیے سرگرم ہے،وزارت تجارت پاک ایران تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کیلیے تجارت میں حائل مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔