پی ایس او کے دیگر اداروں پر واجبات 148ارب روپے سے تجاوز کر گئے

جمعہ 18 اپریل 2014 15:09

پی ایس او کے دیگر اداروں پر واجبات 148ارب روپے سے تجاوز کر گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات ایک بار پھر 148ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس او ذرائع کے مطابق واپڈا نے واجبات کی مد میں 83ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔ حبکو نے 44ارب 10کروڑ روپے اور پی آئی اے نے 5ارب 10کروڑ روپے ادائیگی کرنا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے پی ایس او کو 4 ارب10 کروڑ روپے دینا ہیں جبکہ پی ایس او مقامی آئل ریفائنریز کو 7ارب 50کروڑ روپے ادائیگی کا پابند ہے۔