2014 ورلڈ کپ کے میزبان برازیل میں فٹبال فیورعروج پرپہنچ گیا

جمعہ 18 اپریل 2014 13:05

2014 ورلڈ کپ کے میزبان برازیل میں فٹبال فیورعروج پرپہنچ گیا

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) 2014 ورلڈ کپ کے میزبان برازیل میں فٹبال فیورعروج پرپہنچ گیا۔ ورلڈ کپ کے میزبان شہرمناؤس میں چمچماتی پٹیوں کی مدد سے دوسومیٹرلمبا جھنڈا تیارکرلیا گیا۔برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کا موسم آتے ہی شائقین کے کھیل سے محبت کے رنگ مزید گہرے ہوگئے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کیمیزبان شہرمناؤس میں شائقین نے اپنے گھروں اورگلیوں کوجھنڈوں اوردیگراشیاء سے سجانا شروع کردیا۔ فٹبال دیوانوں نے ایک ملین رنگ برنگی ٹیپس کودھاگے میں پرو کربرازیل کا دوسومیٹرلمبا جھنڈا تیارکرلیا۔دنیا کے سب سیبڑے فٹبال میلے کا آغازبارہ جون سے ہوگا جس میں دنیا کی بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ برازیل کے بارہ شہرورلڈ کپ میچزکی میزبانی کریں گے۔

2014 ورلڈ کپ کے میزبان برازیل میں فٹبال فیورعروج پرپہنچ گیا

متعلقہ عنوان :